محرم الحرام کے پیش نظرپولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔
محرم الحرام کےپیش نظر پولیس نےگرجا گھروں،مساجد،امام بارگاہوں اور اہم مقامات کی سیکیورٹی مزیدسخت کردی ہے،سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ اہم مقامات پرپولیس کی اضافی نفری سمیت اسنائپرزتعینات کئےگئےہیں،پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی فرائض انجام دیں۔
شہر کی داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر آنے جانیوالے افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی ہدایت کردی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کردیں
گزشتہ روزمحکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کیلئےسکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کیں تھیں، پنجاب بھرمیں دفعہ ایک سو چوالیس نافذہوگی، صوبے میں پانچ سو دو مقامات حساس قرار،حساس مقامات پر فوج اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔
صوبہ بھرمیں محرم الحرام کے 10426 جلوس نکالےجائیں گے،محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق طےشدہ روٹس اورمقامات کےعلاوہ کسی اورمقام پرجلوس،مجلس کی اجازت نہیں ہوگی،اشتعال انگیزی کےخطرے کےپیش نظر1200 افراد کی نقل وحرکت پرپابندی عائد ہوگی۔