بھارت نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دیتے ہوئے دوسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیاہے تاہم ویرات کوہلی کی شاندار اننگز کے بغیر یہ ممکن نہ تھا اور اب کھلاڑی نے اسے اپنا آخری ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ قرار دیدیا ہے ۔
ویرات کوہلی نے ضرورت کے وقت ٹیم کو سپورٹ فراہم کی اور 76 رنز کی اننگ کھیل کر جنوبی افریقہ کو بڑا ہدف دینے میں سب سے اہم کردار ادا کیا جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ویرات کوہلی نے ایوارڈ قبول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ یہ میرا آخری ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ تھا ‘ ۔
ویرات کوہلی کا کہناتھا کہ ہم یہی حاصل کرنا چاہتے تھے ، ایک دن آپ کو محسوس ہوتاہے کہ آپ رن نہیں لے سکتے، پھر چیزیں ہوتی ہیں ، میں نے اس وقت اپنی ٹیم کیلئے کارکردگی دکھائی جب اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی ، یہ میرا آخری ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ تھا ، اس لیے اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتا تھا ۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ میں ٹرافی اٹھانا چاہتا تھا ،مجبوری کی بجائے حالات کا احترام کرنا چاہتا تھا ، یہ ایک کھلی حقیقت ہے ، اب وقت ہے کہ آنے والی نسل ذمہ داری سنبھالے ، کچھ شاندار کھلاڑی ٹیم کو مزید آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
یاد رہے کہ بھارت نے جنوبی افریقہ کو 177 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ 169 رنز بنا سکی ۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 76 رنز کی انگ کھیلی۔