ویرات کوہلی کی شاندار 76 رنز کی اننگ کی بدولت بھارت نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو7 رنز شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ جیت لیا ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیئے گئے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 8وکٹوں پر 169ر نز بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں ہنرچ کلاسن نے 52 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ ٹیم کو جیت دلوانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ریزا ہنڈرکس اور کوئنٹن ڈی کاک نے میدان میں اتر کرکھیل کا آغاز کیا لیکن اوپنر ریز ہنڈرکس 4 رنز بنا کر بمراہ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ ایڈن مرکرام بھی 4 سکور ہی بنا پائے اور سلپ پر کیچ آوٹ ہو گئے ، ان کے علاوہ کپتان کوئٹن ڈی کاک 39 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ٹرسٹان سٹبز 31 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
بھارت کی جانب سے ہردیک پانڈیا نے 3 ، بمراہ، ارشدیپ سنگھ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکشر پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے جس میں ویرات کوہلی 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اشر پٹیل 47 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
بھارتی کپتان روہت شرما اوپننگ پر آئے اور 9 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ، ان کے بعد رشب پنت بیٹنگ کیلئے اتر لیکن وہ بھی بغیر کوئی رن بنائے آتے ہی چل دیئے ۔ سوریا کمار یادیو صرف 3 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ اشر پٹیل نے میدان میں اتر کر کوہلی کا ساتھ نبھایا اور ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی۔ ویرات کوہلی 76 اور اشر پٹیل 47 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ان کے علاوہ شیوم دوبے نے 27رنز بنائے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے اچھی باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ میکرو جینسن اور ربادا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
بھارت کی پلیئنگ الیون میں روہت شرما، ویرات کوہلی، رشب پنت، سوریا کمار یادیو، شیوم دوبے ، ہردیک پانڈیا، اشر پٹیل، رویندرجدیجہ ، ارشدیپ سنگھ ، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ شامل ہیں ۔
جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون میں کوئنٹن ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس ، ایڈن مرکرام، ہنرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹان سٹبز، مارکو جینسن ، کیشو مہاراج، ربادا، اینریچ نورٹیج ، تبریز شمسی شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں ہی ورلڈکپ میں اب تک کوئی میچ نہیں ہاری ہیں جبکہ جنوبی افریقہ پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچی ہے ۔
ایڈن مرکرام کا کہناتھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، پچ کافی ڈرائے دکھائی دے رہی ہے ، آج ہم بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ، ہم پر کوئی پریشر نہیں ہے ، ہم اس سے پہلے کبھی فائنل میں نہیں پہنچے ہیں، اگر آپ فائنل میں نہیں پہنچے تو ٹرافی بھی نہیں جیت سکتے ۔