اسلام آباد کے گیس صارفین کو معیاری پریشر پر گیس فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق نئی پائپ لائن کا شمار اسلام آباد کے بڑے گیس منصوبوں میں ہوتا ہے، منصوبے سے دو لاکھ سے زائد صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔
منصوبے کی بروقت تکمیل سے اسلام آباد کے صارفین کوموسم سرما میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
اسلام آباد میں صارفین کو معیاری پریشر پر گیس کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے،سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سری نگر ہائی وے پر 11 کلومیٹر نئی پائپ لائن بچھا دی۔