چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا نہیں خیال ہمارے آئین میں کوئی نقص ہے،مسئلہ قوانین پر عملدرآمد کا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے تقریب سےخطاب کےدوران کہا مسلم دنیا اپنی تاریخ بھول چکی ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےبھی پہلی وحی نازل ہوئی تو اپنی اہلیہ کو آگاہ کیا،اسلام میں خواتین کی کردارکُشی قابل سزا جرم ہے،اسلام میں قذف کی سزا 80 کوڑے مارنا ہے،آج تک نہیں سنا کہ کسی کوقذف پرکوڑے مارے گئے ہوں۔
چیف جسٹس نےمزید کہا کہ اسلام میں زنا ثابت کرنےکیلئے چارگواہان کی شرط لازم ہے،چارگواہان کی شرط پوری کیے بغیر ہی عورت کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے۔
فاطمہ جناح ہر محاذپر اپنے بھائی کےساتھ موجود تھیں، خواتین کو جائیداد کے حق سے محروم رکھنا اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے،والدکی وفات پربیٹاکہتا ہے مجھے والد جائیداد تحفے میں دے کر گئے تھے۔