محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کیلئےسکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
پنجاب بھرمیں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہوگی۔صوبے میں پانچ سو دو مقامات حساس قرار،حساس مقامات پر فوج اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔
صوبہ بھرمیں محرم الحرام کے 10426 جلوس نکالےجائیں گے،محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق طےشدہ روٹس اورمقامات کےعلاوہ کسی اورمقام پرجلوس،مجلس کی اجازت نہیں ہوگی،اشتعال انگیزی کےخطرے کےپیش نظر1200 افراد کی نقل وحرکت پرپابندی عائد ہوگی۔
صوبےمیں 502 مقامات حساس قرار،فوج اور رینجرز بھی تعینات ہوگی،سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کاکہنا ہےکہ تمام ایس او پیزپرعملدرآمدکیلئےاضلاع میں امن کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے،تمام مجالس اورجلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔
سوشل میڈیا پربھی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں،خلاف ورزی پرسخت ایکشن ہوگا، خلاف قانون لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔