آل پاکستان انجمن تاجران کےصدراجمل بلوچ نے اعلان کیا کہ یکم جولائی کوملک بھر میں تاجر احتجاج کریں، حکومت نےبجلی کےبلوں کاظلم کیاہے۔
اسلام آباد میں آل پاکستان انجمن تاجران کےصدراجمل بلوچ اوردیگر تاجران نے مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں ہمارے تمام مراکزکے تاجرموجود ہیں،حکومت نےبجلی کےبلوں کاظلم کیا ہے، احتجاج کااعلان کرتےہیں۔
صدرانجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ 200یونٹ کا بل کچھ،اس سے زائد یونٹ کا بل اور ہے، انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز(حکومتی بڑوں کی ہیں،ان کوادائیگیاں ڈالرزمیں ہورہی ہیں،آئی پی پیز48ہزار میگا واٹ کی ادائیگی ہورہی ہے،ضرورت ہمارے 20 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے۔
اجمل بلوچ نے تاجران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی کوملک بھر میں تاجر احتجاج کریں، احتجاج میں عوام بھی اس میں ہمارا ساتھ دیں،کم جولائی کو ہرسطح پر ہر سڑک پر احتجاج ہوگا۔