یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر بڑھے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 84 پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔
یکم جولائی سے مٹی کا تیل 7 روپے 70 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 73 پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔
لازمی پڑھیں ۔پیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور
قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی عائد ہونے کی صورت میں قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے ۔