وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےماڈل بازاروں سے اشیا کی مفت ہوم ڈیلیوری کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سےماڈل بازارمینجمنٹ کمپنی کےچیئرمین افضل کھوکھرکی ملاقات ہوئی،چیئرمین افضل کھوکھرنےماڈل بازار پراجیکٹ کےبارےمیں تفصیلی بریفنگ دی۔
پنجاب حکومت نےماڈل بازاروں سےمفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلی پنجاب نےماڈل بازاروں سےآن لائن آرڈرکیلئےموبائل ایپ لانچ کرنےکی ہدایت کی ہےجبکہ ہرضلع میں ایک سال کےاندرماڈل بازار قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ماڈل بازاروں میں بہترین پھل اور سبزیاں فروخت کےلئے پیش کرنے کا حکم
مریم نواز نےکہا کہ ماڈل بازاروں کو گرین پنجاب سولرماڈل میں منتقل کیا جائے گا،
ماڈل بازاروں میں مقررہ نرخ سے کم سبزیاں اورپھل کی فروخت یقینی بنایا جائے
وزیراعلیٰ نےماڈل بازاروں میں اوزان و پیمائش کی مانیٹرنگ جاری رکھنےکی ہدایت کی ہے،
اس موقع پرمریم نوازکاکہنا تھا کہ ماڈل بازار عام آدمی کےلئے ہیں،ہرصورت میں اچھی چیزملنی چاہئیے،لاہورکی ڈویلپمنٹ کیلئے35ارب روپےمختص کیےگئےہیں، پوری لگن اورمحنت کےساتھ پنجاب کےعوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچار ہےہیں،