وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکل سام ( امریکا ) اپنا گھر درست کرے، ہماری فکر نہ کرے۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف انکشاف کیا کہ پاکستان تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کیخلاف افغانستان کے اندر جا کر کاروائیاں کر رہا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی ٹی پی کے خلاف افغانستان کے اندر جا کر کاروائیاں کر رہا ہے اور آئندہ مستقل میں بھی کریں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گرد افغان سرزمین سے پاکستان پر حملہ کر سکتے ہیں تو ہم کیوں جوابی کارروائی نہ کریں۔
انکا کہنا تھا کہ افغانستان کیلئے بہت کچھ کیا لیکن احسانات کا یہ صلہ مل رہا ہے ،افغانستان کے متعلق پالیسی بدلنا پڑے گی ۔
انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر سخت ردعمل دیا اور کہا کہ ہم پر انگلی اٹھانے سے پہلے امریکا اپنے الیکشنز دیکھے کہ ان کی پارٹیز نےکیا کیا ہے، الزامات لگائے گئے، انکل سام اپنا گھر درست کریں ہماری فکر نہ کریں ۔