آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے حکومت کے مالی سال 2023/24 کے نظر ثانی میزانیہ اور 2024/25 کیلئے 2 کھرب 64 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ حجم کے تخمینہ بجٹ کی منظوری دےدی۔
سپیکر آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بجٹ پر عام بحث مکمل ہونے پر وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے مالی سال 2024/25 کیلئے 2کھرب 64 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ کے تخمینہ بجٹ کی منظوری دی۔
بجٹ میں 220 ارب سے زائد غیر ترقیاتی اخراجات جبکہ 44 ارب ترقیاتی اخراجات شامل ہیں، وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے فنانس بل 2024/25 ایوان میں پیش کیا جسے مجلس منتخبہ کے سپرد کر دیا گیا۔
اس سے قبل ایوان نے اجلاس میں ایوان نے مالی سال 2023/24 کے نظر ثانی میزانیہ 1 کھرب 90 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بھی منظوری دی۔