اسرائیل کی حمایت میں جرمنی دو قدم آگے بڑھتے ہوئے شہریت کی قوانین میں بھی تبدیلی کردی,جرمنی میں شہریت سے متعلق اصلاحات آج سے نافذ العمل ہوں گی۔
نئے قانون کےمطابق جرمن شہریت لینے والوں کیلئے اسرائیل کے وجود کا تسلیم کرنا ضروری قرار دیا گیا،جرمن وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ شہریت کے فارم میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال شامل کرلیا گیا ہے،جس کو جرمن اقدار پسند نہیں۔ اسکو جرمن پاسپورٹ نہیں ملے گا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نئے ٹیسٹ سوالات میں اسرائیل کے ریاست کے وجود کا حق اور جرمنی میں یہودی زندگی جیسے موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔
نئے قانون کےمطابق پہلے شہریت 8 سال میں ملتی تھی لیکن اب تبدیلی کے بعد 5 سال کے عرصے کے اندر شہری شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔