وفاقی وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفیرخضر فرادوف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفیرخضر فرادوف سے ملاقات ہوئی ،وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفیر کو اپنے حالیہ دورہ وسطی ایشیا سے آگاہ کیا۔
اس ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وسط ایشیائی ممالک بھی پاک چین اقتصادی راہداری سے مستفید ہوں، پاکستان سینٹرل ایشیاء کے تمام ممالک سے دو طرفہ تجارت اور کاروباری روابط کا فروغ چاہتا ہے۔
آذربائیجان کے سفیرخضر فرادوف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ کریں گے،پاکستان سے آذربائیجان میں پیشہ وارانہ مہارت اور مین پاور کی خاصی گنجائش موجود ہے۔
آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف نےوفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے دو طرفہ تعاون کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا اور آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان پر بھی خضر فرادوف اور عبدالعلیم خان کے مابین ملاقات میں تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔