امریکی عدالت نے ہونڈوراس کے سابق صدر ہرنینڈزکومنشیات اسمگلنگ کے جرم میں 45سال قید کی سزا سنا دی۔
رنینڈیزمارچ میں امریکا میں کوکین درآمد کرنےکی سازش میں مجرم قراردئیےگئے۔جج نےسماعت کےدوران انہیں اقتدار کا بھوکا دو چہروں والا سیاست دان کہہ ڈالا۔ ان پر منشیات سمگلروں سے لاکھوں ڈالر رشوت لینے کابھی الزام عائد ہے۔
پچپن سالہ ہرنینڈز امریکا کے اتحادی سمجھے جاتے تھے،وہ دوہزارچودہ سے دوہزاربائیس کےدوران ہونڈوراس کے صدر رہے۔انہیں اپریل 2022 میں امریکا کے حوالے کیا گیا۔تب سے وہ بروکلین جیل میں قید تھے۔