پنجاب ٹریفک پولیس نے زیادہ چالان کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
پولیس کی جانب سے ٹریفک جرمانوں کے سالانہ ہدف سے 16.8 فیصد زیادہ رقم وصول کی گئی جبکہ رواں مالی سال میں ساڑھے چار ارب روپے کا ہدف مقرر تھا۔
دستاویز کے مطابق جرمانوں کی مد میں 5 ارب 25 کروڑ کی وصولی کی گئی جبکہ اسی فیصد سے زائد جرمانے لاہور میں کئے گئے۔
نئے مالی سال میں چالانوں سے آمدنی کے ہدف میں 49 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔
دوسری جانب پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے رواں سال 1 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ کے جرمانے کئے جبکہ ای چالان سسٹم ناکام ہوا اور 22 کروڑ 55 لاکھ کے ہدف میں 39 فیصد کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال میں لائسنس اجراء سے 4 ارب 20 کروڑ کا ہدف دے دیا گیا۔