سائفر گمشدگی کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین چھٹی کے باعث درخواست ضمانت پر سماعت بغیر 11 ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو جیل میں میسر سہولیات کے حوالے سے جعلی رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی۔ چئیر مین پی ٹی آئی کو انصاف نہ دینا درخواست ضمانت پر سماعت نہ کرنا ظلم ہے۔
انتظار پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ صرف چیئر مین پی ٹی آئی کے لئے انصاف کے دروازے بند ہیں، ہائی کورٹ سے استدعا کہ ہماری دائر درخواست پر سماعت کریں۔ سپریم کورٹ سے گزارش ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کر کے چیئر مین پی ٹی آئی کو طلب کریں۔