انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے یوٹیوبر عادل راجہ سمیت چھ اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری احکامات میں کہا ہے کہ عادل راجہ ، شاہین صہبائی ، معید پیرزادہ ، صابر شاکر ، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد قرق کریں ۔
عدالت کی جانب سے اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ ، نائیکوپ اور پاسپورٹ بھی بلاک کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد رپورٹ دس جولائی تک جمع کرانی کی ہدایت کی ۔
ملزمان کیخلاف اشتعال انگیزی اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام کے تحت مقدمات درج ہیں اور انہیں مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔