مناواں میں چوروں کا نیا گینگ سرگرم جو فیملی بن کرگلیوں میں گھومتا ہے۔ مخبری اتنی پکی کہ جس گھر کے مکین باہر ہوں اس گھر کی کا صفایا کر دیتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایک ماہ کے دوران مسلسل سات وارداتیں ہوئی ہیں جس میں تین کروڑ سے زائد لوٹ لیئےگئے۔ چوروں کے ایک ہی گینگ نے انکے گھروں سے تین کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔
— Farhan Malik (@farhanmview) October 3, 2023
چوروں کے طریقہ واردات میں ایسی مماثلت کہ پولیس بھی حیران رہ گئی جس گھرکے مکین کہیں جاتے ہیں یہ بن بلائے مہمان بن کر اسی گھر میں داخل ہوتے ہیں نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہو جاتےہیں۔
— Farhan Malik (@farhanmview) October 3, 2023
دو موٹر سائیکلوں پر گھومنے والے اس گینگ میں تین مرد ، ایک عورت اور ایک کم سن بچہ شامل ہے۔ملزمان ایک گھرمیں گھسے تو سیف نہ کھلنے پراتنے بے خوف کہ ایک من وزنی تجوری بھی ساتھ لے گئے۔
سات وارداتوں کے بعد بھی ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آئے تو مکینوں نے اس کہاوت کو ذہن میں لاتے ہوئے پرائیوٹ سکیورٹی گارڈز رکھ لئے کہ جاگتے رہنا۔ پولیس پر نہ رہنا ۔