ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی،افغانستان پہلی بار ٹی 20ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا،آسٹریلیا اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں ورلڈکپ سےباہرہوگئیں۔
افغانستان نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 8 رنز سے شکست دے دی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 52ویں میچ میں گروپ ون کی ٹیمیں افغانستان اور بنگلادیش کنگز ٹاؤن میں آمنےسامنے آئیں،جہاں افغانستان نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے، رحمٰن اللّٰہ گرباز سب سے زیادہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔،،ابراہیم زادران18اورعظمت اورکزئی نے10رنزبنائے،
114کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم105رنزبناسکی،لٹن داس53رنز کیساتھ نمایاں رہے،شکیب الحسن، تنزید حسن اورریشدحسین کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔،راشد خان کی شاندار بولنگ،4وکٹیں حاصل کیں،بنگلہ دیش کے ریشد حسین نے3وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تھا، بنگلادیش نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔ افغانستان کی اننگز کے اختتام پربارش کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لیےروکا گیا تھا۔
گروپ ون سے بھارت اور افغانستان نےکوالیفائی کیا،گروپ ٹو سے انگلینڈ اورجنوبی افریقہ نے فائنل فورمیں جگہ بنائی۔