روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب ایک بڑی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق علاقائی گورنر آندرے ووروبیوف نے بتایا کہ ماسکو کے قریب ایک بڑی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہنگامی حکام نے سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کو بتایا کہ دارالحکومت کے شمال مشرق میں تقریباً 25 کلومیٹر دور فریازینو میں لگنے والی آگ کے واقعہ میں صرف ایک شخص کو بچایا گیا ہے۔
دو افراد کھڑکی سے چھلانگ لگانے کے بعد ہلاک ہوئے جبکہ 6 افراد کی موت دفتر کے اندرونی حصے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق عمارت 1990 کی دہائی سے نجی ملکیت میں ہے۔
علاقائی گورنر ووروبیوف نے مزید کہا کہ ایک فوجداری مقدمہ شروع کر دیا گیا ہے اور استغاثہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آگ کس وجہ سے لگی۔