جنوبی کوریا میں لیتھیم بیٹریوں کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول سے تقریباً 45 کلومیٹرجنوب میں ہواسیونگ شہر میں واقع ایریسیل پلانٹ میں پیر کی صبح آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائر آفیشل کم جن ینگ نے بتایا کہ مرنے والوں میں 18 چینی، ایک لاؤشین اور دو جنوبی کوریائی مزدوروں کی تصدیق ہوئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر لاشیں بری طرح جل چکی ہیں اس لیے ہر ایک کی شناخت میں کچھ وقت لگے گا۔
آگ لگنے کے وقت کام کرنے والے 100 مزدوروں میں سے 8 آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
جنوبی کوریا لیتھیم بیٹریاں بنانے والا ایک سرکردہ ملک ہے جو الیکٹرک گاڑیوں سے لے کر لیپ ٹاپ تک بہت سی اشیاء میں استعمال ہوتی ہیں۔