وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری سکولوں کےایک ہزار گراؤنڈ زکی چھ ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر کر کے پنجاب اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری دیدی۔
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری اسکولوں کے 1ہزارگراؤنڈزکی 6 ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار اور ماہانہ مقابلے شروع کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصلہ کیا کہ راجن پور،لیہ،بھکرمیں سی ایم پنجاب اسکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کااگست سےآغاز کیا جائے گا،گرین اسکول پروگرام کےاجراکا فیصلے کے متعلق وزیراعلی مریم نواز نے منظوری دیدی ۔
حکومت پنجاب نے پنجاب بھرمیں 603 نان فنکشنل اسکولوں کی بحالی کی ہدایت بھی جاری کر دی،اسکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے ارکان صوبائی اسمبلی کوڈیوٹیاں تفویض کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا،میٹرک کی سطح پر ٹیکنالوجی کے 12کورسز متعارف کرانے کا جائزہ لیاگیا۔