کراچی میں پارہ 41 ڈگری تک پہنچنے کے بعد شہریوں کی ہمت جواب دے گئی۔ چار روز کے دوران شدید گرمی سے متاثرہ 70 سے زائد افراد سول اور جناح اسپتال پہنچ گئے۔
اے ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹرنظام کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں گرمی لگنے سے67متاثرہ افراد ایمرجنسی لائے گئے، زیادہ ترعمررسیدہ یامختلف بیماریوں کا شکارافراد لائے گئے، تمام افراد کی حالت بہتر ہونے پر گھر بھیج دیا گیا صرف 3افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اےایم ایس سول اسپتال کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مریض ہیٹ اسٹروک کاشکارنہیں تھا۔
جناح اسپتال میں آج گرمی کی شدت سے متاثرہ3مریض لائے گئے، گزشتہ4 روز میں12 مریض جناح اسپتال لائےگئے، انچارج ایمرجنسی کے مطابق جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک وارڈ فعال ہے۔
دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگلے 2روز تک جزوی ہیٹ ویوورہے گی، ہواؤں کارُخ تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، اب سے2روز کے بعددرجہ حرارت میں کمی متوقع ہے جبکہ جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔