پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹرگوہر علی خان کا کہنا ہے کہ کوئی آپریشن پارلیمان کواعتمادمیں لیے بغیر شروع نہ کیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے کوئی آپریشن پارلیمان کی اجازت کے بغیر نہ ہو۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں آپریشن استحکام پر بات کرنا چاہتے تھے اجازت نہیں دی گئی، ہمیں نکتہ اعتراض پر بات کی اجازت نہیں ملتی، یہ پارلیمانی طرزعمل نہیں، کوئی بھی کمیٹی آئین کو نظرانداز نہیں کرسکتی۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ کسی بھی آپریشن کیلئے پارلیمان کو اعتماد میں لیناضروری ہے، پہلےبھی فوجی آپریشن کیلئے پارلیمان نےآئین میں ترمیم کی، اپوزیشن کے بغیر جمہوریت نہیں ڈکٹیٹرشپ ہوتی ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ حکومت اوراتحادی بھی بجٹ کی توثیق نہیں کررہے، وفاقی بجٹ بوگس اوراقتصادی دہشتگردی کابجٹ ہے، موجودہ حکومت اینٹی اسٹیٹ ہے، کسی بھی فیصلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیاجائے، ڈنڈےکے زورپرملک میں امن نہیں آئے گا۔