پاکستان بار کونسل نے سینئیرترین جج کی بطورچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ تعیناتی کیلئے چیف جسٹس پاکستان کوخط لکھ دیا۔
لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے معاملہ پر پاکستان بار کونسل نے اپنے خط کے متن میں لکھا کہ امید ہے ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کی تقرری میں سینیارٹی کومدنظر رکھا جائے گا،لاہورہائیکورٹ کے جج کی تقرری کیلئے آپ نے سنیارٹی کے اصول کیخلاف ووٹ دیا، الجہاد ٹرسٹ کیس میں ججز سنیارٹی کااصول طے شدہ ہے۔
Letter from Bar Council by Farhan Malik on Scribd
پاکستان بار کونسل نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ اگرسینئیر ترین جج کو چیف جسٹس کیلئے اہل نہیں سمجھا گیا تو ان کےمنصب پرسوال اٹھےگا، سینئیرترین جج کیلئے سنیارٹی کےاصول سےانحراف ٹھوس شواہد کے بغیر نہیں کیا جاسکتا،لہذا سئینر ترین جج کو ہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کیا جائے۔
سینئیرترین جج کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کےلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط پاکستان بارکونسل کے ممبرشفقت محمود چوہان سمیت چھ ممبران کی جانب سےچیف جسٹس کوبھجوایاگیا۔