مسلم ملک تاجکستان میں حجاب پر پابندی عائدکرنے کی تیاری مکمل کرلی گئیں
تاجکستان کی پارلیمنٹ نےحجاب پرپابندی عائد کرنے کا بل بھی منظور کرلیا ہے،جس میں حجاب کو غیرملکی لباس قرار دیا گیا۔خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
پابندی کا اطلاق تعلیمی اداروں اوردفاترپرہوگا،جبکہ چھوٹی اور بڑی عید پر تحفے اور تحائف کے تبادلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ تاجکستان کی 98فیصد آبادی مسلمانوں پرمشتمل ہے۔جہاں خواتین کو کئی سالوں سےحجاب اوڑھنے میں پابندیوں کا سامناہے۔