پاکستان نے سلامتی کونسل میں کالعدم ٹی ٹی پی کی دہشتگرد سرگرمیوں کی تفصیلات پیش کردیں۔
یو این سیکیورٹی کونسل اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب میں کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے جدید ہتھیاروں کے حصول کے بعد حملے تیز کردیے ہیں۔ دہشتگردوں کے حملے میں سیکڑوں شہری اور فوجی شہید ہوچکے ہیں۔ افغان حدود میں پاکستان کی سرحدوں کے قریب کالعدم ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔
پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ باربار نشاندہی کے باوجود افغان حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔ سرحد پار حملے روکے جائیں اور دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کیاجائے۔ حملوں میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنےوالے کئی چینی انجینیئر ہلاک ہوئے۔
منیر اکرم نے مزید کہا کہ افغان حکومت نے باربارمطالبہ کے باوجود ان گروہوں کے خلاف کارروائی نہیں کی، افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، مطالبے میں سرحد پار حملوں کو روکنا دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرنا شامل ہے، افغان عبوری حکومت پاکستان کے خلاف سرحد پار حملے روکے۔