ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر برینڈن کنگ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق برینڈن کنگ سائیڈ اسٹریٹن کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایونٹ میں مزید نہیں کھیل سکیں گے۔
یاد رہے کہ سپر 8 مرحلے میں 19 جون کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں برینڈن کنگ تکلیف کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔
دوسری جانب ٹیم انتظامیہ کی جانب سے کائل مائیرز کو برینڈن کنگ کی جگہ سکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے ایونٹ کے سپر 8 مرحلے میں ابھی اپنے بقیہ 2 میچز کھیلنے ہیں۔