نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے عالمی محکمے کے وزیر نے ملاقات کی۔ چینی وزیر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کےساتھ سٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانےکا خواہاں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی خوشحالی میں سی پیک کےکردارکوسراہا۔ وزیر خارجہ نے چین کے صدرکے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فلیگ شپ منصوبے کی تعریف کی۔
چینی وزیر لیو جیان چاؤ کا کہنا تھا کہ چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ایک خاص مقام دیتا ہے۔ پاکستان کےساتھ تزویراتی تعاون پرمبنی شراکت داری کومزید مضبوط بنانےکےخواہاں ہیں۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے سی پیک کی کامیابیوں اور اس کے دوسرے مرحلے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ دونوں جانب سے سی پیک کی مستحکم رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقوں نے اعلیٰ سطح کے رابطوں کی رفتار برقرار رکھنے، اہم علاقائی اور عالمی امور پر رابطے کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔