وفاقی حکومت نے ڈسکوز کو بجلی کی طلب بڑھانے اور لائن لاسز کم کرنے کے لیے اہداف دے دئیے۔
وفاقی حکومت کی جانب سےڈسکوز کو ایک سال میں 17 لاکھ 75ہزار سے زائد نئےبجلی کنکشنز دینےکا ٹارگٹ دیا گیا،آئندہ مالی سال 6 ہزار937 نئے دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
17 لاکھ 75ہزار 643 نئے بجلی صارفین کو نیٹ میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ میپکو ساڑھے چار لاکھ،لیسکو کو تین لاکھ تیس ہزار سے زائد نئے کنکشنز دینے کا ہدف ہے۔
دستاویز کےمطابق گیپکومیں 2 لاکھ 83 ہزار 266 نئے بجلی کنکشنز فراہم کرنے کا پلان ہے۔ فیسکو کے لیے 2 لاکھ 68 ہزار سے زائد نئے بجلی کنکشنز کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ میپکو دوہزار چار سو چالیس اور پیسکو ایک ہزار پانچ سو نئے دیہات کو بجلی فراہم کرے گا۔
دستاویز کےمطابق فیسکو اور کیسکو میں ایک ایک ہزار دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ڈسکوز کو سال بھر میں نقصانات میں کمی کا ہدف بھی دے دیا گیا۔