آج 21 جون سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق آج دن کا دورانیہ تقریبا 14 گھنٹے ہوگا، جبکہ رات کا دورانیہ 10 گھنٹے ہوگا۔ آج رات سال کی مختصر ترین رات ثابت ہوگی۔
یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہوجائےگا، 22ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریبا برابر ہوجاتا ہے۔
اس حوالے سےچیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج دن 14 گھنٹے 32 منٹ اور رات 9 گھنٹے 28 منٹ کی ہو گی،جبکہ کراچی میں آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ اور رات 10 گھنٹے 19 منٹ کی ہو گی۔