انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر نو پیسے مہنگا ہوا تھا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 278 روپے 60 پیسے تھی۔
یاد رہے کہ وزارت خزانہ کے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ڈالر ریٹ میں تقریباً 9 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے اور اس عرصے کے دوران ڈالر کی قدر 287 سے 278 روپے پر آگیا ہے۔
دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق یورو کی قیمت فروخت1.46 روپے کے اضافے سے 297.55 روپے برطانوی پاؤنڈ 1.16روپے کے اضافے سے 352.33 روپے ہو گیا سعودی ریال21 پیسے کے اضافے سے 73.70 روپے اور یو اے ای درہم 6 پیسے اضافے سے بڑھ کر 75.62 روپے ہوگیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ صورتحال کے برعکس بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18فیصد تک کھو چکا ہوگا۔ آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق اگلے سال جون تک روپیہ 329 روپے کی سطح تک گر جائے گا۔