ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ اور امریکا کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز میں اینٹیگا،نارتھ ساؤنڈ میں مدمقابل تھیں جہاں امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پروٹیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔
کوئنٹن ڈی کک 74 اور ایڈن مارکرم 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کلاسن 36 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
امریکا کی جانب سے سوربھ نٹراواکر اور ہرمیت سنگھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
امریکی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز تک محدود رہی اور 18 رنز سے پروٹیز کامیاب ہوگئے۔
امریکا کی جانب سے اینڈریزگوس 80 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے۔