مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے بانی پی ٹی آئی کو ضدی بچہ قرار دے دیا۔
سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں جو سہولتیں میسر ہیں ان کے ساتھ تو دس سال قید بھی کاٹی جاسکتی ہے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ انسان وقت کے ساتھ میچور ہوتا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی ضدی بچہ ہے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کا ایک ہی راستہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی خود نو مئی کی سازش کو بے نقاب کریں اور یہ غلطی دوبارہ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ نو مئی کو فراموش کرکے آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کی مذمت کریں تو ہمیں مذاکرات پر غور کرنا چاہیے، جیل میں جو سہولتیں انہیں میسر ہیں ہمیں حاصل نہیں تھیں۔