لاہور کے علاقے کاہنہ میں سنگدل باپ نے 4 بچے قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سنگدل باپ نے 4 بچوں کو قتل کردیا، مقتول بچوں کی عمریں بارہ سے پانچ سال کے درمیان ہیں، بچوں کی شناخت صابر، عائشہ ، نبیہہ اور سمیہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے لاشیں قصور للیانی نہر میں پھینکیں، ملزم عظیم نے بچوں کو قتل کرکے اغواء کا ڈرامہ رچایا تاہم شک گزرنے پر تفتیش کی تو ملزم نے چاروں بچوں کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ بچوں کے باپ نے تسلیم کیا ہے کہ اتوار کے روز بیٹے اور 3 بیٹیوں کونہر پرلے گیاتھا، تصویر کھینچنے کا کہہ کرعظیم نے بچوں کونہر میں دھکا دیدیا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا بچوں کےساتھ غیراخلاقی معاملے چل رہے تھے،حکام کا کہنا تھا کہ باپ ایسا غیراخلاقی کام کرتا تھا جو بتا نہیں سکتے، غیر اخلاقی کام کو چھپانے کے لئے ملزم نے بچوں کونہر میں پھینک دیا
ڈی آئی جی اپریشنز نے کہا کہ 6 ماہ سے بچوں کے ساتھ غیراخلاقی معاملات چل رہے تھے، ملزم کی بیوی کو سب کچھ پتہ تھا، اخلاقی گراوٹ کی چیزیں سامنے آئیں تھیں تو خاتون کو پولیس کو اطلاع دینی چایئے تھی۔