الشفاء آئی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹرز نے کمال مہارت سے افغانستان سے تعلق رکھنے والی 7 ماہ کی بچی کی کینسر زدہ آنکھ کا کامیاب آپریشن کردیا۔
الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے افغانستان سے تعلق رکھنے والی 7 ماہ کی بچی کی کینسر زدہ آنکھ کا کامیاب آپریشن کیا۔ اسٹاف کے مطابق کیس نہایت پیچیدہ تھا، الشفاء آئی ٹرسٹ نے آنکھوں کے مریض بچوں کا مفت علاج کرنے کا اعلان کیا۔
ڈاکٹرز نے مزید بتایا کے آنکھ کے امراض کی بروقت تشخیص سے بچوں کی جان بچ سکتی ہے، ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ الشفاء آئی ٹرسٹ میں آنکھوں کے علاج کے لیے باقاعدہ الگ سنٹر تشکیل دیا گیا، الشفاء آئی ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ر) رحمت خان نے افغانی بچی کے آپریشن کی خود نگرانی کی۔
خیال رہے کہ الشفاء آئی ٹرسٹ اب تک سات ہزار بچوں کی آنکھوں کےکینسر کا کامیاب آپریشن کرچکا ہے، سالانہ 1500 لے قریب ٹیومر آپریٹ کیے جاتے ہیں۔