روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 8 ارب ڈالر جبکہ سرمایہ کاری کاحجم 900ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر2020 سے لیکرمئی 2024 کے اختتام تک سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ بجھوائی جانیوالی ترسیلات زرکا مجموعی حجم 8.005 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔
مئی میں آر ڈی اے کے ذریعہ سمندرپار پاکستانیوں نے 224 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے اختتام تک آرڈی اے کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ملک میں سرمایہ کاری کا حجم 900 ملین ڈالرسے تجاوز کرچکا ہے۔
سمندر پاکستانیوں نے نیا پاکستان روایتی سرٹیفیکیٹس میں 338 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 582 ملین ڈالر، اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 37 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔