آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے باؤلر لوکی فرگوسن نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا 39 واں میچ نیوزی لینڈ اور پاپوا نیوگنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے دوران کیویز باؤلر لوکی فرگوسن نے نئی تاریخ رقم کی۔
لوکی فرگوسن نے پاپوا نیوگنی کے خلاف میچ میں چاروں اوور میڈن کرائے اور بغیر کوئی رن دیئے تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی باؤلر نے چاروں میڈن اوور کرائے ہیں۔
خیال رہے کہ فرگوسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں چاروں میڈن اوورز کرانے والے دوسرے باؤلر ہیں۔
اس سے قبل کینیڈا کے سعد بن ظفر نے پاناما کے خلاف 2021 کوالیفائرز میں چار میڈن اوورز کرائے تھے۔