ورلڈ کپ 2023 کے پہلے میچ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہورہا ہے جس میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے۔جبکہ 6 اکتوبر بروز جمعہ کو پاکستان اور نیدر لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
پاکستانی اسکواڈ میں نسیم شاہ انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں انکی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔حسن علی بھارت کے داماد ہیں کیونکہ انکی شادی بھارتی شہری سامعہ آرزو سے 2019 میں ہوئی ۔ 6 اپریل 2021 کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
2019 سے اب تک فاسٹ باولر حسن علی کی اہلیہ نے بھارت کا سفر نہیں کیا۔کیونکہ بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ سفر نہ کرسکیں۔
کہا جارہا ہےکہ یہ ورلڈ کپ دوخاندانوں کے ملاپ کا ایک بہترین ذریعہ ہوگا۔سامعہ آرزو کے والد دو سالہ نواسی ہیلینا سے پہلی بار آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ملیں گے جب بھارت 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔
اسی حوالے سے حسن علی کے سسر لیاقت خان کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیٹی اور نواسی سے ملنے کے لیے بہت بے تاب ہوں۔
لیاقت خان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان اسکواڈ کا اعلان ہوا تو پہلے حسن علی کا نام شامل نہیں تھا پھر نسیم شاہ کی انجری کے باعث داماد حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو مجھے بہت خوشی ہوئی میرے دل میں نواسی اور بیٹی سے ملنے کی امید جاگ گئی۔
سامعہ آزرو بھارتی ریاست ہریانہ کے گاؤں چندنی سے تعلق رکھتی ہیں۔اپنے انٹر ویو میں لیاقت خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ داماد بیٹی اور نواسی آبائی گھر آئیں ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان بہترین سیاسی تعلقات کے لیے پُر امید ہوں۔
لیاقت خان نے بتایا کہ وہ ویرات کوہلی کے بہت بڑے مداح ہیں میں داماد جی سے درخواست کروں گا کہ وہ وایرات کوہلی کے کیساتھ ایک تصویر لینے میں میری مدد کریں۔