بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایس ایس پی لسبیلہ کے اسکواڈ میں شامل موبائل کو حادثے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں دبئی مسجد کے قریب ایس ایس پی اسکواڈ کی پولیس موبائل کو ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پولیس موبائل دریجی سے اوتھل جارہی تھی، جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق بیلہ اور اوتھل سے ہے۔ جاں بحق اورزخمیوں اور ڈسٹرکٹ اسپتال اوتھل منتقل کیا جا رہا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے لسبیلہ ٹریفک حادثےمیں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کہا شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔