معروف فلم و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر لالی وڈ فلم ’ منجو ماریہ ‘ پر پابندی کیخلاف میدان میں آگئے۔
لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران فلم و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری پہلے ہی آخری سانسیں لے رہی ہے ، سنیما بند ہوکر پلازے بن گئے ہیں ۔
خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ نے فلم منجو ماریہ کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری کیے اب فیڈرل سنسربورڈ کی جانب سے پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے فلم کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
فلم پروڈیوسر سارا علی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج فلم پر لگایا پیسہ واپس نہیں آئے گا تو وہ کیسے آئندہ فلم پر سرمایہ کاری کریں گی۔
اس موقع پر فلم نگار منیر راج اور فلم کی کاسٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلم سے پابندی ہٹاکر اسے نمائش کی اجازت دی جائے۔