خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کامیابیوں کے پیش ںظر سرمایہ کار بھی ایس آئی ایف سی کے قیام اور کارکردگی کے معترف دکھائے دے رہے ہیں۔
معروف کاروباری شخصیت عبدالغنی دادابھائی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے نام سے ایک زبردست پلیٹ فارم مہیا گیا گیا ہے، اس کے ذریعے ہم پاکستان کو سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر پراجیکٹ کر رہے ہیں جو کہ ناصرف پاکستان کے دوست ممالک بلکہ عالمی تاجروں کو کو بھی دعوت دے رہا ہے۔
عبدالغنی دادابھائی کا کہنا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام پر تمام پالیسی میکرز اور سٹیک ہولڈرز اور کے قیام پر مبارکباد کے مستحق ہیں، ناصرف پاکستان میں یہ لوکل انویسٹرز کے مسائل کا تدارک کرے گا بلکہ غیرملکی سرمایہ کاری کو بھی مدعو کرے گا۔
Abdul Ghani Dadabhoy, Director of Dadabhoy Investments, hails the SIFC as a watershed moment in Pakistan's economic history.
— SAMAA TV (@SAMAATV) June 16, 2024
At its inauguration, Dadabhoy highlighted SIFC's potential to position Pakistan as a prime global investment destination.#SamaaTV pic.twitter.com/RSSjtHbElL
انہوں نے کہا کہ جو سیکٹرز ایس آئی ایف سی نے متعارف کروائے ہیں وہ بہت پوٹینشل رکھتے ہیں، خاص طور پر مائننگ، ایگریکلچر آئی ٹی وغیرہ، یہ ناصرف بے روزگاروی کے خاتمے میں کردار ادا کرے گا بلکہ ہماری اکانومی کو بھی بوسٹ کرے گا اور پاکستان ترقی کرے گا۔