پاکستان میں فائیو جی سروس کے آغازکا معاملہ،وزارت آئی ٹی نے فائیو جی لانچنگ کیلئے بزنس پلان مرتب کرلیا۔اگست 2024 تک فائیو جی سروس شروع کرنے کی نئی ڈیڈلائن مقرر کردی گئی۔
ٹیلی کام آپریٹرز نےفائیو جی سپیکٹرم مفت فراہم کرنےکا مطالبہ مسترد کردیا، انفراسٹرکچر پر لاگت کم کرنے کے لیے آپریٹرزکو سہولت دینےکا فیصلہ کیا گیا۔فائیو جی سروس کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت آئی ٹی نے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کے لیے پی ٹی اے کو خط بھی لکھ دیا۔ بین الوزارتی ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی۔
بزنس پلان کے مطابق کنسلٹنٹ ایڈوائزری کمیٹی کی مشاورت سے اسپیٹکرم آکشن پالیسی بنائے گا۔اسپیکٹرم نیلامی کے لیے بنگلہ دیش و دیگر ممالک کا ماڈل سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بزنس پلان کے مطابق ماضی کی طرح مقابلے کے بغیر کسی ایک آپریٹر کو اسپیکٹرم نہیں دیا جائے گا،۔600 میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے ٹیلی کام سیکٹر میں اصلاحات کی جائیں گی۔
اسپیکٹرم کے حوالے سے عدالتوں میں موجودمقدمات کونمٹایا جائےگا،۔ٹیلی کام آپریٹرز کومراعات دیکرنیلامی میں حصہ لینےپرتیارکیا جائے گا،ٹیلی کام آپریٹرزکو اسپیکٹرم شیئرنگ کی اجازت بھی دی جائے گی،ایل سی کھولنے اورفائبرآپٹک بچھانے کے لیے سہولیات دی جائیں گی۔