پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین کے خلاف سائفر کیس کی آئندہ سماعت کہاں ہوگی اس حوالے سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی ہے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے وفاقی وزارت قانون کو خط لکھ کر رائے طلب کی ہے۔
وفاقی وزارت قانون کو لکھے گئے خط میں پوچھا گیا ہے کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لانے کیلئے کوئی سکیورٹی خدشہ ہے؟ چیئرمین پی ٹی آئی اہم شخصیت اور سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ان کی سکیورٹی عدالت کو مدنظر رکھنی پڑے گی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے لکھا کہ اگر سکیورٹی خدشات نہیں تو بدھ کے روز سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔
یاد رہے کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پیر کے روز سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 4 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔