سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی ) نے گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث ڈیفالٹ کرنے والی کمپنیز کیلئے ریگولرائزیشن اسکیم متعارف کروا دی۔
ایس ای سی پی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریگولرائزیشن اسکیم اس سال پندرہ جون سے پندرہ ستمبر تک جاری رہے گی۔
اسکیم کے دوران کمپنیاں صرف فائلنگ فیس ادا کرکے واجب الادا سالانہ ریٹرن اور اکاؤنٹس فائل کر سکیں گی۔
اسکیم کے دوران واجب الادا ریٹرن فائل کرنے پر کوئی اضافی معاوضہ ، جرمانہ یا لیٹ فیس لاگو نہیں ہوگی۔
اسکیم سے نان لسٹڈ سرکاری کمپنیاں ، نجی کمپنیاں، سنگل ممبر کمپنیاں ،غیرملکی کارپوریشنز اور غیر منافع بخش کمپنیاں فائدہ اٹھا سکیں گی۔
ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق ریگولرائزیشن اسکیم کا اطلاق اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیز پر نہیں ہوگا۔