سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل اور مرسڈیز والے کیلئے لیوی ایک جیسی نہیں ہونی چاہئے، بلکہ ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 75 سے بڑھا کر 80 روپے کی جائے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں قومی اقتصادی بجٹ2024-25 کی تجاویز اور سفارشات کا جائز ہ لیا گیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 میں تجویز دی کہ مہنگی گاڑیوں والوں کیلئے ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی سفارش کر دی ہے،ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 75 سے بڑھا کر 80 روپے کی جائے،موٹر سائیکل والوں کیلئے پیٹرول پر سبسڈی اسکیم شروع کی جائے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ بجٹ میں پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے 80 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے،بڑی استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین پر لیوی کی شرح 75 روپے لیٹر تجویز کی گئی ،موٹرسائیکل اور مرسڈیز والے کیلئے لیوی ایک جیسی نہیں ہونی چاہئے، فاروق نائیک نےموٹر سائیکل والوں کیلئے الگ سستے پیٹرول پمپس لگانے کی تجویز دیدی۔