انٹیلیجنس ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بلوچستان میں تحریک طالبان پاکستان کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
قانون نافذ کرنے والےاداروں نے انٹیلیجنس پرمبنی کامیاب آپریشن کے دوران کئی خطرناک دہشت گرد پکڑ لیے۔ ٹی ٹی پی کی مجلس شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر بھی پکڑے جانے والوں میں شامل ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشتگروں سے ملتے ہیں۔ پکڑےگئےکمانڈرمختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ملک میں موجود مختلف دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشا ہونے کی توقع ہے۔
کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کے ذریعے ہائی ویلیو اہداف کو حراست میں لینا اور اُنکے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارا نہ مہارت اور ریاست کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔