اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کےلئے امریکی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
سلامتی کونسل میں کی گئی رائے شماری میں 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ روس غیرحاضر رہا۔ روسی مندوب کا کہنا ہے کہ سیز فائر معاہدے پر قرارداد میں اسرائیلی آمادگی کا ذکر ہی نہیں۔ ابہام پر مشتمل قرارداد کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔
فلسطینی نمائندے ریاض منصور نے قرارداد کو درست سمت میں قدم قرار دیتے ہوئے فوری اور پائیدار جنگ بندی کامطالبہ کیا۔ حماس کی جانب سے بھی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں مزاحمتی تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ اپنے قطری اور مصری بھائیوں کے ساتھ فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق جنگ بندی معاہدے کےلئے تیار ہیں۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی۔