سپریم کورٹ کے مشورے پر بانی پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں سےمذاکرات کرنے کا مشورہ مان لیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ دیا تھا، جس پر بانی پی ٹی آئی پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سےمذاکرات کرنے کو تیار ہوگئے ہیں۔
عمران خان اس معاملے پرسپریم کورٹ کو خط لکھیں گے، خط کے متعلق تحریک انصاف کی سیاسی قیادت کو ضروری ہدایات جاری کر دیں ، پی ٹی آئی کے سیاسی رہنماؤں اور پارٹی قیادت کو بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن بھی نوٹ کرادیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سےرابطوں کیلئےلیگل کمیٹی کاہنگامی اجلاس طلب کر لیا ، لیگل کمیٹی اجلاس میں خط کےنکات کوحتمی شکل دی جائے گی،خط میں سیاسی ومعاشی صورتحال اورملک کودرپیش چیلنجزکم کرنےکا حوالہ دیاجائےگا۔