حکومت نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی۔
حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ شوگر ملز مالکان نے15لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کیا تھا تاہم حکومت نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی۔
وفاقی وزیرصنعت وپیداوار رانا تنویرحسین کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد قیمتوں کے استحکام، اسٹاک کی دستیابی سے منسلک ہوگی، چینی کے اسٹاک کی دستیابی، قیمتوں میں استحکام یقینی بنایاجائے گا۔ چینی کی ایکس ملزقیمت میں کسی صورت اضافہ نہیں کیاجائے گا۔
راناتنویرحسین کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کی تمام زیرالتوا ادائیگیاں ترجیحی بنیادوں پرکی جائیں گی، شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کی قیمتوں، مارکیٹ کا 15 روز میں دوبارہ جائزہ لےگا۔